متعلقہ

جمع

بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید شدت

کراچی (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان...

ٹرمپ نے تجارتی جنگ چھیڑ دی

تحریر : طیبہ بخاری نیا سال 2025اپنے ساتھ کئی اہم...

ماہرہ خان نے اپنی سکول کی سہیلی کیساتھ یادگار تصاویر شیئر کر دیں

کراچی ( ایس ایم ایس )شوبز انڈسٹری کی معروف...

ناروے میں سیاسی بحران، حکومت کی چھٹی

اوسلو ( ایس ایم ایس ) ناروے میں سیاسی...

ایران میں مہسا امینی کی موت کیخلاف مظاہروں میں کتنی ہلاکتیں ہوئیں ؟ ناروے کے انسانی حقوق گروپ نے اہم انکشاف کر دیا

Spread the love

تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک )ایران میں زیرحراست لڑکی مہسا امینی کی موت کے خلاف 17 ستمبر سے مظاہرے جاری ہیں۔22 سالہ مہسا امینی 16 ستمبر کو پولیس کی حراست میں مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی تھی۔مہسا امینی کو حجاب

پہننے کے قانون کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا تھا۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایران میں مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف مظاہروں میں سیکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن میں ہلاک مظاہرین کی تعداد 326 ہوگئی۔ناروے سے تعلق رکھنے والے ایرانی انسانی حقوق گروپ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 43 بچے اور 25 خواتین شامل ہیں۔ایرانی انسانی حقوق گروپ نے عالمی برادری سے ایران میں مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن رکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔