spot_img

ذات صلة

جمع

بالی وڈ کی ” رشتے کروانے والی آنٹی ” سے ملیے

ممبئی ( شوبز نیوز ) کیا آپ جانتے ہیں کہ مایا نگری میں رشتے کروانے والی آنٹی کسے کہا جا تا ہے .جی ہاں معروف بھارتی ہدایتکار کرن جوہر کو بالی ووڈ انڈسٹری میں” رشتے کروانے والی آنٹی” کہا جاتا ہے .بھارتی میڈیا کے مطابق، کرن جوہر نے حال ہی میں اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کے ساتھ ایک انٹرویو میں’بالی ووڈ کی سیما ٹپاریا‘ کہلائے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری میں رشتے

کروانا اُنہیں اپنا ایک ایجنڈا محسوس ہوتا ہے۔ٹوئنکل کھنہ نے کرن جوہر سے کہا کہ’آپ فلم بزنس کی سیما آنٹی(ممبئی کی مشہور میچ میکر) ہیں، آپ مسلسل انڈسٹری میں رشتے کروا رہے ہیں اور آپ کے والد نے بھی یہی کیا‘۔جس پر کرن جوہر نے کہا’میں نے یہ ذمہ داری اٹھائی ہے، مجھے یہ صرف اپنی خوشی کے لیے کرنا ہے، یوں سمجھ لیں کہ یہ میری زندگی کے ایجنڈوں میں سے ایک ہے.مجھے ایک دن ودیا بالن نے کال کی، جب اس کی شادی کی 12ویں سالگرہ تھی کیونکہ میں نے اسے سدھارتھ رائے کپور سے ملوایامجھے ودیا کی اس کال کے آنے پر جتنی خوشی ہوئی اتنی کسی فلم کے مثبت ردِعمل کے لیے آنے والی کال پر بھی نہیں ہوئی‘۔

spot_imgspot_img