لاہور ( شاہ جی سے ) ملک میں آج کل توشہ خانہ اور تحائف کے ایشوز پر بحث نے عوام کا درد سر کر رکھا ہے . بحث شروع ہوہی چکی ہے تو اب اسے انجام تک بھی جانا چاہیے ، قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ سے ہمارے حکمرانوں نے کیا کیا لیا اور کتنے میں لیا یہ سب سامنے آنا چاہیے . کسی ایک کا نہیں سب کا احتساب ہونا چاہیے اور تمام تر تفصیلات عوام کے سامنے پیش کی جانی چاہئیں تا کہ وہ آئندہ انتخابات میں آسانی سے فیصلہ کر سکیں کہ کس کو منتخب کرنا ہے اور کس کو نہیں .
اگر آپ نہیں جانتے کہ ملکی تاریخ میں توشہ خانہ سے سب سے زیادہ تحائف کس حکمران نے حاصل کیے؟ تو آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں
اس حوالے سے مختلف ٹی وی چینلز پر پروگرام بھی کیے جا رہے ہیں لیکن سینئر صحافی عدنان عادل نے باقاعدہ ٹوئیٹ کیا ہے جس میں دعویٰ کیا ہے کہ ملکی تاریخ میں توشہ خانہ سے سب سے زیادہ تحائف شوکت عزیز نے لیے جب کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے 14 تحائف لیے۔عدنان عادل نے 1980ء سے 2008 ءتک کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر ضیا ء الحق نے 122، محمد خان جونیجو نے 304 ، غلام اسحاق خان نے 88، بینظیر بھٹو نے 194 جب کہ نواز شریف نے 2 ادوار میں 95 تحائف سرکاری توشہ خانہ سے اونے پونے داموں خریدے۔ سابق صدر فاروق لغاری نے 114، رفیق تارڑ نے 83، میر ظفر اللہ جمالی نے 110 ، چوہدری شجاعت حسین نے 9 تحائف خریدے۔ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے 515 جب کہ ان کے دور میں وزیر اعظم رہنے والے شوکت عزیز نے توشہ خانہ سے 1126 تحائف خریدے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ساڑھے تین سالہ دور میں توشہ خانہ سے 14 تحفے خریدے۔
1980 سے 2008 تک کس حکمران نے سرکاری توشہ خانہ سے کتنے تحائف اونے پونے خریدے:
جنرل ضیا – 122
محمد خان جونیجو – 304
اسحاق خان – 88
بینظیر بھٹو – 194
نواز شریف (دو ادوار) – 95
فاروق لغاری – 114
رفیق تارڑ – 83
ظفر اللہ جمالی – 110
چوہدری شجاعت – 9
جنرل مشرف – 515
شوکت عزیز – 1126— Adnan Adil (@adnanaadil) November 17, 2022