اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) بہت جلد اس بحث کا خاتمہ ہونے والا ہے جس نے گذشتہ کئی مہینوں سے پورے ملک کے سیاسی ماحول کو گرما رکھا ہے . “جیو نیوز ” سے گفتگو کرتے ہوئےوزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں میں نئے آرمی چیف کی تقرری کا کام ہوگا۔ وزارت دفاع کے پاس کل سینئر افسران کے نام آجائيں گے۔ وزارت دفاع کے پاس آنے والے نام وہ وزیراعظم شہباز شریف کے حوالے کریں گے، جنہوں نے فیصلہ کرنا ہے۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ سینئر فوجی افسران کا نام بھیجنے کا استحقاق جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سول ملٹری تعلقات میں قطعی کوئی تناؤ نہیں ہے، جنرل باجوہ نواز شریف کا احترام کرتے ہیں۔