نیو یارک ( مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے یوکرین کی روس کے ساتھ جنگ کے دوران 20 بلین ڈالر سے زیادہ کی فوجی مدد کی ہے۔سپوتنک نیوز کے مطابق امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ امریکی حکومت نے یوکرین کو 20 بلین ڈالر سے زیادہ کی فوجی مدد فراہم کی ہے۔ روسی صدر نے 24 فروری کو یوکرین کی جانب سے دونباس میں
روس کے حامی عوام پر مبینہ ظلم و ستم کی حمایت میں اور علاقے میں نیٹو کی پیش قدمی کو روکنے اور اپنی سرحدوں کے لئے اسکے خطرات کا سد باب کرنے کے لئے فوجی آپریشن کا آغاز کیا تھا۔ اسکے بعد امریکہ اور مغربی ممالک نے روسی افواج کی پیش قدمی کو روکنے کے لئے مسلسل اسلحہ، فوجی سازوسامان اور جدید ترین ہتھیاروں کی یوکرین کو فراہمی شروع کی تھی اور ماسکو پر دباؤ ڈالنے کی پالیسی کے تحت اس پر بہت سی پابندیاں عائد کی ہیں۔