لاہور ( وی او پی نیوز ) تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان جو فیصلہ
کریں گے پرویز الہٰی اس پر عمل کریں گے، پرویز الہٰی اپنی بات پر کھڑے ہیں۔ پرویز الہٰی سے عمران خان کی ملاقات اچھی رہی، فیصلہ وہی ہوگا جو عمران خان کہیں گے۔چوہدری اور ہم سب ایک ہیں، خان صاحب ہم سب کے لیڈر ہیں، جو فیصلہ ہو گا وہ آپ کے سامنے آ جائے گا۔ ہر چیز پر اتفاق ہے، کوئی ایشو نہیں۔