کراچی ( وی او پی نیوز ) سعودی عرب نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس رکھے گئے 3 ارب ڈالرز کے ڈیپازٹ کا دورانیہ بڑھا دیا۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کے سٹیٹ بینک کے پاس 3 ارب ڈالرز ڈیپازٹس
ہیں۔ڈپازٹس کا دورانیہ بڑھانا سعودی عرب کا پاکستان کی معاونت کا تسلسل ہے۔ ان ڈیپازٹس سے پاکستان کے زرِمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے۔ان ڈیپازٹس کی واپسی کے دورانیے میں اضافہ کووڈ 19 کی وباء کے بعد پیدا ہونے والی صورتِ حال سے مقابلہ کرنے کی طاقت دے گا۔