اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) سندھ اور پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں ملیریا کی تیزی سے پھیلتی وبا سیلاب متاثرین کیلیے وبال جان بن چکی ہےجبکہ دوسری جانب بھارت سے 62 لاکھ مچھر دانیوں کی خریداری کھٹائی میں پڑ گئی ہے۔وفاقی وزارت صحت حکام
کے مطابق بھارت سے مچھر دانیوں کی خریداری کے لیے کابینہ ڈویژن سے این او سی درکار ہے، بھارت سے پاکستان کے لیے مچھر دانیوں کی خریداری گلوبل فنڈ کو کرنی ہے۔ بھارت سے مچھر دانیوں کی خریداری کے لیے وزارت تجارت این او سی دے چکی ہے جبکہ بھارت کے علاوہ کسی اور ملک سے مچھر دانیاں بنوانے میں 6 تا 8 ماہ لگ سکتے ہیں۔ پاکستانی مینوفیکچررز مقامی طور پر بھی اچھی اور معیاری مچھر دانیاں بنا سکتے ہیں۔