ایران، روس اور چین کا امریکہ مخالف بلاک کی تشکیل کا اعلان

Spread the love

ویانا ( نیٹ نیوز ) امریکہ کے ایک قطبی نظام (یونی پولر سسٹم) کے استحصالی جرائم اور لوٹ مار کی نفسیات کا مقابلہ کرنے کے لئے ایشیا کی آزاد اقوام نے کثیر الملکی بلاک تشکیل دے کر اپنے وسائل اور مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آسٹریا کے شہر ویانا میں قائم بین الاقوامی تنظیموں میں روس کے نمائندے “میخائل الیانوف” نےایرانی اور چینی سفارت کاروں کے ساتھ ملاقات میں ایران، روس اور چین کی طرف سے کثیرالجہتی سفارت کاری کے نئے تحاد کی

تشکیل کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیج پر ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا “چین، ایران اور روس کے مستقل وفود نے باہمی دلچسپی کے امور پر سہ فریقی مشاورت کی۔ کیا یہ ملاقات کثیرالجہتی سفارت کاری کی ایک نئی مثلث یعنی چین، روس اور ایران کی طرح نہیں ہے؟ اس فریم ورک کو آسانی سے بڑھایا جا سکتا ہے۔ کئی ممالک ہیں (اگر زیادہ تر ممالک نہیں تو) جو کثیرالجہتی نطام کی حمایت کرتے ہیں اور کسی بھی قیمت پر یک قطبی دنیا کو زندہ رکھنے کی کوششوں کی مخالفت کرتے ہیں”۔
روسی نمائندے کا یہ اعلان در اصل امریکی دھمکی کے یک قطبی نظام کے خاتمے کا اعلان ہے جو ایشیا کے3 مضبوط ممالک کی کاونٹر اسٹریٹجی کے نتیجے میں شکست و ریخت سے دوچار ہے۔آج ایشیا کے خودمختار ممالک مغربی بلاک کے اس وحشیانہ کھیل کو ختم کرنے کے لئے کاونٹر بلاک کی تشکیل کو ناگزیر قرار دینے لگے ہیں جس کے نتیجے میں یک قطبی نطام کے سیاہ بادل چھٹ جائیں گے۔

Tayyba Bukhari

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: