متعلقہ

جمع

جرائم پیشہ افراد کی نگرانی کیلئےبڑا فیصلہ کر لیا گیا

لاہور ( طیبہ بخاری سے ) جرائم پیشہ افراد...

عمر ایوب نے بیوروکریسی کو “تڑی” لگا دی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) اپوزیشن لیڈر...

حمد باری تعالیٰ، ہر زبان میں موجود ہے

(احمد منیب ۔ نیدرلینڈ) انتخاب: سلیم خان ابتدائیہ:حمد عربی لفظ ہے،...

ایران کی ڈرون اور میزائل طاقت، امریکہ اور اتحادی ایئر ڈیفنس سسٹم مضبوط کرنے پر مجبور

Spread the love

تہران ( وی او پی نیوز ) امریکا کی ایک فوجی چھاونی نے ایران کی ڈرون توانائی کا مقابلہ کرنے کی کوشش اور اس بارے میں کویت میں واقع علی السالم ایئربیس کی سرگرمیوں کی بابت خبردار کیا ہے۔موجودہ وقت میں متعدد سطحوں پر امریکا کے ایران پر دباؤ ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے، اسی اثنا میں یہ خبر سرخیوں میں ہے کہ ایران کی ڈرون طاقت کا مقابلہ کرنے کے لئے واشنگٹن

کویت میں اپنی فوجی چھاونی کا استعمال کر رہا ہے۔ایک امریکی سائٹ نے رپورٹ دی ہے کہ کویت میں واقع علی السالم ایئربیس کو ملنے والے ایک مسیج میں جو انگریزی کے کیپیٹل حروف میں تھا، سبھی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ جیسے ہی ڈرون دیکھیں ویسے ہی سیکورٹی اہلکاروں کو خبر دیں۔امریکی اسٹریپس نامی ویب سائٹ نے جو عام طور پر فوجی خبریں اور جائزے شائع کرتی ہے، لکھا ہے کہ پورے علاقے میں میزائل اور ڈرون ٹکنالوجی کے پھیلنے کی وجہ سے یہ ایئربیس اپنا ایئرڈیفنس سسٹم مضبوط اور اپ ڈیٹ کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔امریکی فوجیوں اور تجزیہ نگاروں نے اس سائٹ کو بتایا کہ ایران کی میزائل اور ڈرون طاقت نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کو اپنا ایئر ڈیفنس سسٹم مضبوط کرنے پر مجبور کر دیا  ہے۔