spot_img

ذات صلة

جمع

کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اربوں روپے مالیت کے پلاٹوں کا ریکارڈ غائب، عوام میں سراسیمگی

کراچی ( وی او پی نیوز ) اور اب ایک اور خبر نے تہلکہ مچا دیا ہے . خبرکا تعلق صوبہ سندھ کے دارالخلافہ کراچی سے ہے . وہی کراچی جسے روشنیوں کا شہر کہا جاتا ہےاور ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی قرار دیا جاتا ہے . خبر یہ ہے کہ کراچی ڈیولپمنٹ

اتھارٹی (کے ڈی اے) کے اربوں روپے مالیت کے پلاٹوں کا ریکارڈ غائب ہے۔سینئر ڈائریکٹر لینڈ شمس صدیقی نے تصدیق کی ہے کہ 61 کمرشل اور 5 رہائشی پلاٹوں کا ریکارڈ غائب ہے، 8 ارب روپے مالیت کے 66 پلاٹ خلاف ضابطہ ٹرانسفر یا الاٹ ہوئے۔جن پلاٹوں کا ریکارڈ کے ڈی اے میں نہیں ہے ان کے دعویداروں سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ ” جنگ ” کے مطابق سینئر ڈائریکٹر لینڈ کا کہنا ہے اگر کوئی قانونی ملکیت ثابت نہ کر سکا تو پلاٹس نیلام کر دیے جائیں گے۔ ریکارڈ غائب ہونے کی خبرعوام میں سراسیمگی دوڑ گئی ہے .

spot_imgspot_img