کراچی ( وی او پی نیوز )رہنما پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) ارشد وہرہ کا کہنا ہے کہ عوام سےکوئی مخلص نہیں، بٹوارے ہو رہے ہیں،منسٹریاں اور
گورنر شپ دی جا رہی ہیں۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ایس پی رہنما ارشد وہرہ نے کہا کہ 30جنوری کو ہم نےدھرنا دیا اور 4 فروری کو پی پی سے معاہدہ ہوا، معاہدے میں جو نکات لکھے تھے ان پر ناصر شاہ نے دستخط کیے تھے۔ ہم سے کئے گئے اس معاہدے پر عمل درآمد نہیں ہوا ہے،لوگوں کی باتیں مانی جارہی ہیں ، منسٹریاں اور گورنر شپ دی جا رہی ہیں۔