متعلقہ

جمع

ٹرمپ نے تجارتی جنگ چھیڑ دی

تحریر : طیبہ بخاری نیا سال 2025اپنے ساتھ کئی اہم...

ماہرہ خان نے اپنی سکول کی سہیلی کیساتھ یادگار تصاویر شیئر کر دیں

کراچی ( ایس ایم ایس )شوبز انڈسٹری کی معروف...

ناروے میں سیاسی بحران، حکومت کی چھٹی

اوسلو ( ایس ایم ایس ) ناروے میں سیاسی...

کلاس میں پروفیسر نے طالبعلم سے “شادی” کرلی

ندیا ( مانیٹرنگ ڈیسک )مغربی بنگال کے ایک کالج...

مختلف شہروں میں گیس کا بحران سنگین صورتحال اختیار کر گیا ،سوئی سدرن کو سپلائی میں یومیہ 32 کروڑ مکعب فٹ کمی کا انکشاف

Spread the love

اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) ملک کے مختلف شہروں میں گیس کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرگیا۔راولپنڈی، سرگودھا اور کمالیہ سمیت بہت سے شہروں میں گیس نایاب ہوگئی۔ان شہروں میں خواتین کی کھانا پکانے کی پریشانی بڑھ گئی، دوسری طرف ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں اضافہ سامنے آیا ہے۔ادھر راولپنڈی کے شہروں میں مقررہ اوقات میں بھی گیس نہ آنے کا شکوہ کیا۔
علاوہ ازیں پیٹرولیم ڈویژن کی دستاویز کے مطابق سوئی سدرن کو گیس سپلائی میں یومیہ 32 کروڑ مکعب فٹ کمی کا سامنا

ہے۔ سوئی سدرن کو گیس فراہمی میں کمی گزشتہ5 سال میں ہوئی۔پیٹرولیم ڈویژن کی دستاویز کے مطابق 18-2017 میں سوئی سدرن کو 1 ارب 20 کروڑ مکعب فٹ گیس ملتی تھی۔ 2018، 2019 میں گیس فیلڈز سے سوئی سدرن کو یومیہ سپلائی 1 ارب 15 کروڑ 60 لاکھ رہ گئی۔ جبکہ 20-2019 میں گیس سپلائی 1 ارب 8 کروڑ 30 لاکھ مکعب فٹ یومیہ رہ گئی۔ اسی طرح 21-2020 میں یہ مزید کم ہوئی اور سوئی سدرن کو گیس سپلائی یومیہ 99 کروڑ 40 لاکھ مکعب فٹ رہ گئی۔ ان دستاویزات کے مطابق 22-2021 میں سوئی سدرن کو گیس سپلائی یومیہ 92 کروڑ مکعب فٹ رہ گئی۔رواں سال سوئی سدرن کو گیس سپلائی یومیہ 87 کروڑ 50 لاکھ مکعب فٹ رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ سوئی سدرن کو گیس سپلائی میں سالانہ 5 سے 8 فیصد کمی آئی۔دستاویز کے مطابق سوئی سدرن کے گھریلو اور کمرشل صارفین کی ضروریات ترجیحات میں شامل ہیں۔ پاور، سیمنٹ اور صنعتوں سمیت دیگر سیکٹرز کے لیے گیس کم کی جاتی ہے۔