راولپنڈی ( وی او پی نیوز ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگلے 24 گھنٹے انتہائی اہم ہیں، عمران خان اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔ صدرعلوی کو کوئی کامیابی نہیں ملی۔ عمران خان اسمبلیاں توڑنے کی فائنل تاریخ دیں
گے۔عمران کو دیوار سے لگانے والے ملک کو دیوار سےنہ لگائیں، 560 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کےمستقبل کا فیصلہ عمران خان کریں گے۔دونوں صوبائی اسمبلیوں کے وزرائےاعلی اسمبلیاں توڑنے کا اختیار عمران خان کو دےچکے۔250 کا ڈالر نایاب ہوگیا، آٹا 40 روپےمنہگا ہوگیا۔وزیر پٹرولیم مفتاح اسماعیل اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار روس سے تیل لینے پر آمنے سامنے آگئے، دونوں ایک دوسرے کا پوسٹمارٹم کر رہے ہیں ۔