بیجنگ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایک بار پھر کورونا کے حوالے سے خبریں زیر گردش ہیں . چین میں کورونا سے 2 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ چین میں 3 دسمبر کو آخری مرتبہ کورونا سے اموات رپورٹ کی گئی تھیں۔ کورونا سے دونوں اموات دارالحکومت بیجنگ میں ہوئیں۔
چین میں 3 دسمبر سے کورونا کی پابندیاں نرم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ” جنگ ” اور چینی حکام کے مطابق چین میں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا کے 2 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔بیجنگ میں محکمہ صحت کے ورکرز گھر گھر جا کر عمر رسیدہ افراد کو ویکسی نیشن فراہم کر رہے ہیں۔ حکام نے لوگوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔