لاہور ( وی او پی نیوز ) پرویز الہٰی کوایک بار پھر تحریک عدم اعتماد کا سامنا ….. مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے اراکین صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروادی ہے۔( ن) لیگ کی جانب سے میاں مرغوب، خلیل طاہر سندھو، خواجہ عمران نذیر نے تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروائی۔پیپلز پارٹی کے پارلیمانی
لیڈر حسن مرتضیٰ بھی (ن) لیگ اراکین کے ہمراہ تھے۔علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کروادی گئی۔حسن مرتضیٰ نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے وزیراعلیٰ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ہے۔ ہم پارلیمان کو بچانےاور اس کی بالادستی کی جدوجہد کررہے ہیں، ہمارے پاس نمبرز پورے ہیں، 186 نمبرز حکومت کو دکھانے پڑیں گے۔ آصف زرداری ممکنات کے کھلاڑی ہیں وہ جسے چاہیں گے وہ اگلا وزیراعلی آئے گا۔دوسری جانب سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی نے بھی واضح الفاظ میں کہا ہے کہ “جسے زرداری چاہیں گے وہی وزیر اعلیٰ پنجاب آئے گا.”