اسلام آباد ( کامرس نیوز ) اہم اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ حکومت تیل کی قیمتوں میں کمی پر آئندہ ماہ بھی سارا ریلیف عوام کو نہیں دے گی۔ گزشتہ دنوں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تھی جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 214 روپے 80 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل ساڑھے 7 روپے فی لیٹر سستا ہونے کے بعد 227
روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگیا تھا۔اس طرح لائٹ ڈیزل 10 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 169 روپے فی لیٹر اور مٹی کا تیل 10 روپے کمی کے بعد 171 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہوگیا تھا۔حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر مکمل ریلیف دینے کے بجائے ڈیزل پر لیوی کی شرح بڑھا دی تھی.
“جنگ ” کے مطابق وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے 2 ماہ میں ڈیزل پر 20 روپے فی لیٹر مزید پیٹرولیم لیوی بڑھائی جائے گی، ٹیکس محصولات ہدف حاصل نہ ہوا تو سیلز ٹیکس لگایا جائے گا۔آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیزل پر فی لیٹر 50 روپے لیوی عائد کرنے کا معاہدہ ہے۔یاد رہے کہ۔ وزارتِ پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی کی شرح بڑھا کر 30 روپے کر دی گئی تھی۔