لاہور ( شاہ جی سے )اس خبر نے رہی سہی کسر بھی پوری کر دی ہے اور ان تمام خدشات کی کہیں نہ کہیں صداقت کی تصدیق بھی کر دی ہے جو اپوزیشن جماعتوں اور معاشی ماہرین کی جانب سے کئے جا ریے تھے .تازہ ترین خبر یہ ہے کہ اسٹینڈرڈ اینڈ پورز (ایس اینڈ پی) ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی ریٹنگ میں کمی کردی ہے۔ایس اینڈ پی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ریٹنگ منفی بی
سے کم کر کے سی سی سی پلس کردی ہے۔ پاکستان کی ریٹنگ میں کمی معاشی حالات کی وجہ سے ہوئی۔ا سیلاب کی تباہ کاریوں اور مہنگائی سے بھی پاکستان کے اقتصادی حالات خراب ہوئی ہے.ایس اینڈ پی کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ برقرار رہے گا۔
دوسری جانب غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کے بعد پاکستان کےزرمبادلہ ذخائر میں بڑی کمی ہوئی ہے . سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعلامیے کے مطابق ایک ہفتے میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 58 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔ 16 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے تک پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 12 ارب ڈالر تھے۔ ڈالر کی یہ کمی 8 دسمبر سے 16دسمبر کے ہفتے کے دوران غیر ملکی قرض کی ادائیگی کے سبب ہوئی۔سٹیٹ بینک کے پاس 16 دسمبر کو 6 ارب 11 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھے۔دوسری جانب کمرشل بینکوں کے پاس 16دسمبر کو 5 ارب 88 کروڑ 39 لاکھ ڈالر تھے۔