لاہور ( وی او پی نیوز ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سٹیٹ آف دی آرٹ ویپنزسسٹم کی شمولیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا نئے ہتھیاروں کی شمولیت سے مستقبل کے جنگی چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب

سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کا دورہ کیا ، جہاں انھوں نے ایس ایچ15آرٹیلری گنزکی شمولیت کی تقریب میں شرکت کی
آرمی چیف نے سٹیٹ آف دی آرٹ ویپنزسسٹم کی شمولیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا نئےہتھیاروں کی شمولیت سےمستقبل کےجنگی چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی اور جدید ترین گنز کی شمولیت سے رینج،نقل وحرکت ،آپریشنل صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔بعدازاں آرمی چیف نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کا بھی دورہ کیا ، آرمی چیف کی لمزآمد پر وائس چانسلر ڈاکٹر ارشد ملک نے استقبال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لمز کے اساتذہ اور طلبا سے تبادلہ خیال کیا اور مستقبل کی قومی قیادت تیار کرنے میں لمز کے کردار کو سراہا۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان باصلاحیت نوجوانوں کی دولت سے مالامال ہے، انسانی وسائل کی ترقی جدت،ٹیکنالوجی،ترقی کےلیےانتہائی اہم ہے۔ غلط اطلاعات اورپروپیگنڈے سے قومی ہم آہنگی متاثرہوتی ہے، ایسی سازشوں کی نشاندہی کرکے مشترکہ ردعمل دیا جانا چاہیے۔