متعلقہ

جمع

ان کے لیے گھر جنہیں دنیا نے چھوڑ دیا۔۔۔۔

افسانہ تحریر: پارس کیانی ( ساہیوال،  پاکستان ) بارش تھم چکی...

ربط اضطرار۔۔۔چولہا بجھا ہوا تھا ۔۔۔آنسو سلگ رہے تھے ۔۔۔زندگی کے زخموں سے مایوسی رس رہی تھی

افسانہ از: پارس کیانی ساہیوال، پاکستان بارش ابھی پوری طرح سےتھمی نہیں...

وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر چین کا موقف بھی سامنے آگیا

Spread the love

اسلام آباد (نیوز رپورٹ )وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر چین کا موقف بھی سامنے آگیا ہے ۔چینی وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ کے دوران وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد سے متعلق خبررساں ایجنسی نے سوال کیا کہ پاکستان میں قیادت

کی تبدیلی سے پاک چین تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں؟ جس پر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر عمل پیرا رہتا ہے۔ چینی ترجمان وانگ وین بن نے مزید کہا کہ پاکستان چین کا تمام موسموں کا سٹریٹجک شراکت دار اور دوست و ہمسایہ ملک ہے۔ چین امید رکھتا ہے کہ پاکستان میں تمام فریقین یکجہتی برقرار رکھ سکتے ہیں۔ چین کو امید ہے کہ فریقین مشترکا طور پر پاکستان میں ترقی و استحکام برقرار رکھ سکتے ہیں۔