اسلام آباد ( وی او پی نیوز )8 ماہ 30 سال کا ملبہ ، سرکلر ڈیبٹ کھربوں روپے کا اژدھا بن چکا. ان خیالات کا اظہاروزیراعظم شہباز شریف نے کانفرنس سے خطاب میں کیا . وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مہنگے درآمدی ایندھن پر گزشتہ حکومت نے مجرمانہ غفلت کی۔
مہنگے درآمدی ایندھن کے باعث ملک کو معاشی مسائل کا سامنا ہے اور گزشتہ حکومت کی مجرمانہ غفلت ہے۔ سرکلر ڈیبٹ کھربوں روپے کا اژدھا بن چکا ہے، اس میں تمام حکومتیں شامل ہیں، جنہوں نے اصلاحات نہیں کیں اور سرکلر ڈیبٹ میں حصہ ڈالا، اس حمام میں سب ننگے ہیں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے بدترین انتقام لیا، ایسی حکومت جسے آئے 8 ماہ ہوئے ہیں، 30 سال کا ملبہ ختم نہیں کر سکتی۔ مہنگائی کا بوجھ عوام پر منتقل کرنا کبھی بھی اتحادی حکومت کی خواہش نہیں لیکن مجبوری ہے۔ سیلاب متاثرین کو سبسڈی دینے کے لیے بھی ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے۔ شارٹ ٹرم میں ہمارے پاس کوئی چوائس نہیں، آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل کرنا ہے جو آئندہ جون تک ختم ہوگا۔