افغان خواتین پر کام سے متعلق پابندی،طالبان نے ہزاروں افغانوں کی زندگی خطرے میں ڈال دی:عالمی برادری

Spread the love

واشنگٹن ( نیٹ نیوز ) افغانستان میں خواتین کے این جی اوز کیلئے کام کرنے پر پابندی عائد ہے جبکہ لڑکیوں کیلئے یونیورسٹیوں اور سکولوں کے دروازے بھی بند کردیئے گئے ہیں۔طالبان کے اس اقدام پر عالمی برادری میں شدید غم وغصہ پایا جا رہا ہے . تازہ ترین

اطلاعات کے مطابق امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا، فرانس، جرمنی، یورپی یونین سمیت متعدد ممالک کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان میں افغانستان میں خواتین امدادی کارکنوں پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی برادری کے وزرائے خارجہ نے اپنے مشترکہ بیان میں افغانستان میں خواتین کے این جی اوز میں کام کرنے پر پابندی کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے خواتین کی موجودگی کے بغیر کمزور لوگوں کا خیال نہیں رکھ سکتے۔مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے لاپرواہ اور خطرناک فیصلے نے انسانی امداد پر انحصار کرنے والے ہزاروں افغانوں کی زندگی خطرے میں ڈال دی ہے۔عالمی برادری کے وزرائے خارجہ کا کہنا ہے کہ امارت اسلامیہ این جی اوز میں خواتین کے کام کرنے پر پابندی کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

Tayyba Bukhari

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: