متعلقہ

جمع

مودی سرکار فوج کے پیچھے نہ چھپے، چین نے ہماری 2 ہزار مربع کلومیٹر زمین کو اپنے کنٹرول میں لے لیا: راہول گاندھی

Spread the love

نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت کے اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے مودی سرکار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپنی غلطیاں تسلیم کرے اور فوج کے پیچھے نہ چھپے، یہ بزدلی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین نے ہماری 2 ہزار مربع کلومیٹر زمین کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے لیکن وزیراعظم کہتے ہیں کہ کسی نے ہمارے علاقوں پر قبضہ نہیں کیا۔ حکومت غلط فیصلے کرتی ہے تو اسے

فوج، بحریہ اور فضائیہ کے پیچھے نہیں چھپنا چاہیے۔ ہم آپ کی مدد کریں گے بلکہ پوری اپوزیشن حکومت کی مدد کرے گی لیکن ہمیں بتائیں کہ ہوا کیا تھا؟کانگریس پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ میرا تعلق شہداء کے خاندان سے ہے اور مجھے شہیدوں کے دکھ اور تکلیف کا احساس ہے. مجھے معلوم ہے کہ جب فوج کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جائے تو فوجیوں اور ان کے خاندان کو دکھ ہوتا ہے۔ ہماری حکومت نے چین کے ساتھ معاملہ خراب کیا، ہماری خارجہ پالیسی کا مقصد کیا ہے؟ اگر ہمارا مقصد چین اور پاکستان کو علیٰحدہ کرنا تھا تو اطلاع کیلئے عرض ہے کہ پاکستان اور چین ایک ساتھ ہیں، یہ اس لیے ہوا کیونکہ حکومت نے خارجہ پالیسی میں بےاحتیاطی کی۔