متعلقہ

جمع

عمران خان کی حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے دور سے زیادہ نوکریاں دیں ، اعدادوشمار جاری

Spread the love

اسلام آباد ( وی او پی نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا کہ ہماری حکومت نے گزشتہ 3 سال میں  نوکریوں میں 24 لاکھ  40 ہزار کا اضافہ کیا ہے  جبکہ مسلم لیگ (ن) نے 5سال میں  20 لاکھ  80 ہزار نوکریاں دیں ۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ3 سال میں باہر جانے  والے افراد  کی تعداد 11 لاکھ ہے ، یہ  وہ لوگ ہیں  جو روزگار کیلئے حکومت کی سرپرستی میں گئے جو نجی طور پر  گئے ان کی تعداد کم ہے لیکن  وہ بھی کافی افراد ہیں ۔  ہم نے 2018 کے انتخابات کے منشور میں نوجوانوں کے روزگار کو سر فہرست رکھا تھا ،  ہم اپنے 5 سالہ دور میں ایک کروڑ نوکریوں کا اضافہ کرنے میں کامیاب ہونگے ، صحافی اور اینکرز  سمیت افلاطونوں  نے مذاق اڑایا ۔ 30 سال سے معیشت دلدل میں دھنستی جا رہی ہے  جس کی وجہ بیرونی خسارہ ہے ، ذرا سی معیشت کی ترقی کی رفتار میں اضافہ ہوتا ہے بیرونی خسارہ بڑھ جاتا ہے ، ہم نے  زراعت کے شعبے میں اہم قدامات کئے اور اسے اپنی پالیسی کی توجہ کا مرکز بنایا ،  جتنی زراعت کے شعبے میں  ترقی 3 سال میں ہوئی اس کی مثال نہیں  ملتی ،   گندم  ، چاول ، گنا ، مکئی

Pakistani Finance Minister Asad Umar speaks to the media during a press conference after stepping down from his ministry, in Islamabad on April 18, 2019. – Pakistan’s finance minister Asad Umar has stepped down, he announced on April 18, with no replacement yet named as Islamabad seeks a crucial bailout deal with the International Monetary Fund. (Photo by AAMIR QURESHI / AFP)

آلو  کی فصلوں میں ریکارڈ پیداوار ہوئی ۔ آج کسان کو اس کی قیمت مل رہی ہے ، مسلم لیگ (ن)  کے5 سالہ دور میں گندم کی قیمت میں صرف 100 روپے فی من اضافہ کیا گیا  ، ہم نے اپنے 3 سال میں 900 روپے فی من کا اضافہ کر کے کسانوں کو قیمت پوری دلائی ۔وزیر منصوبہ بندی و ترقی نے مزید کہا کہ ٹیکسٹائل ہماری روزگار دینے والی بڑی صنعت ہے ، 4سال پہلے فیصل آباد کی عوام سے پوچھتے   تو وہ بتاتے کہ ان کی مشینری سریے کے  ریٹ پر بک رہی تھی ، اب اربوں  ڈالرز کی نئی مشینری  منگوائی جا رہی ہے ،  ہماری ایکسپورٹ 2021-22  میں اضافہ ہوا  حالانکہ 2سال تک دنیا کو کورونا نے لپیٹ میں لئے رکھا ، ہم نے جیسے کورونا وائرس  کا مقابلہ کیا عالمی سطح پر اس کی تعریف کی گئی ۔جب دنیا کی معیشت کورونا کے باعث دباؤ کا شکار تھی اس وقت پاکستان میں 32 لاکھ روزگار کا اضافہ ہوا ، 2007 کے بعد ملکی جی ڈی پی  کبھی  بھی2سال مسلسل  تک 5 فیصد نہیں رہی  لیکن ہماری اس سال مسلسل دوسری مرتبہ جی ڈی پی 5 فیصد  ہو رہی ہے ۔  انہوں نے مزید کہا کہ دیہاتوں میں زراعت جبکہ شہری علاقوں میں کنسٹرکشن روزگار کا بڑا ذریعہ ہے ،  اس شعبے کو وزیر اعظم نے خود لیڈ کیا ، ہر ہفتے اس معاملے پر میٹنگ ہوتی رہی اور سٹیٹ بینک کی پالیسی سمیت متعدد تبدیلیاں کی گئیں ۔