تہران ( نیٹ نیوز ) ایران میں فٹبال کھلاڑیوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے ؟اورغیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس کی وجہ یہ بتا ئی
جا رہی ہے کہ فٹبالرز کو نیو ایئر کی پارٹی کے دوران قوانین توڑنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار فٹبالرز کا تعلق ایک مشہور فٹبال کلب سے ہے، پارٹی میں کچھ کھلاڑیوں نے شراب پی ہوئی تھی۔دوسری جانب مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے سب فٹبالرز کو چھوڑ دیا گیا ہے، تاہم ان کی شناخت یا صحیح تعداد کا ذکر نہیں کیا گیا۔