لاہور ( نیوز ڈیسک ) کیا آپ جانتے ہیں کہ موسم سرما میں لہسن کھانے کے ان گنت فوائد ہیں ، اور یہ ان گنت فوائد حیران کن بھی ہیں .
سبز لہسن کا شمار بھی ان سبزیوں میں ہوتا ہے جو ہمیں سردیوں میں ہی دستیاب ہوتی ہیں، اس کے بے شمار طبی فوائد ہیں جن میں سے چند درج ذیل ہیں۔یہ تینوں دائمی بیماریاں جو پروان چڑھنے میں ایک دوسرے کی مدد کرتی ہیں وہیں یہ نت نئی بیماریوں کو بھی دعوت دیتی ہیں اور خاموش قاتل کی طرح جسم کو کمزور کرنا شروع کر دیتی ہے۔
ماہرین کے مطابق سبز لہسن میں یہ خوبی ہے کہ وہ بلڈ پریشر کو نارمل کرنے اور خراب کولیسٹرول کا خاتمہ کرسکتا ہے۔ اس کے
علاوہ یہ خون میں گلوکوز کی مقدار کو بھی کم کرنے میں انتہائی مفید سمجھا جاتا ہے۔ہرے لہسن میں موجود ایک خاص قسم کا سلفر جسے Allicin کہا جاتا ہے ، قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے اور موسمی بیماریوں سے لڑنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔اس لیے موسم سرما میں جب نزلہ زکام اور کھانسی وغیرہ سر اُٹھانا شروع کریں تو سبز لہسن کو اپنی خوراک کا حصہ لازمی بنائیں تاکہ ڈاکٹر کے پاس جانے سے بچ سکیں۔ہرا لہسن قُدرتی اینٹی بائیوٹک خوبیوں کا حامل ہے اور ایک ایسی سبزی ہے جس میں اینٹی بیکٹریل اور غیر سوزشی خوبیاں بھی شامل ہیں جو بے شمار تکلیف دہ بیماریوں ، جن میں جوڑوں کا درد، اعضا کی سوزش، انفیکشن، سانس کی بیماریاں وغیرہ ،کو،جسم میں سر نہیں اُٹھانے دیتیں۔
سبز لہسن جہاں ذیابطیس، کولیسٹرال اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کر کے ان بیماریوں سے دل کو متاثر نہیں ہونے دیتا وہاں اس سبزی میں پولی سلفائیڈ اور میگنیز جیسے منرل کی موجودگی اسے دل کے لیے انتہائی مفید بنا دیتی ہے اور اس سبزی کا روزانہ استعمال دل کی بیماریوں سے چھٹکارے کا باعث بنتا ہے۔یہ سبزی خون کی روانی کو بہتر بنانے میں اپنا ثانی نہیں رکھتی خاص طور پر یہ دماغ میں خون کی گردش کو بہتر بناتی ہے جس سے دماغ کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے اس میں شامل اینٹی آکسائیڈینٹس یاداشت کو بہتر بناتے ہیں، لہسن کھانے والوں کا دماغ دیگر افراد کی نسبت زیادہ بہتر انداز میں کام کرتا ہے۔