spot_img

ذات صلة

جمع

کیا اپوزیشن نے نئے وزیر اعظم کیلئے گنتی پوری کر لی ….؟

اسلام آباد (ویب رپورٹ) وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کیلئے اپوزیشن نے اپنی گنتی پوری کر لی ہے اور ساتھ ہی نئے

وزیراعظم کے انتخاب کو قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل کرنے کیلئے درخواست بھی دیدی گئی ہے ، اب کہا جارہاہے کہ عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں شہبازشریف وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالیں گے۔ اسی تناظر میں صحافی نے( ن) لیگ کے صدر سے سوال کیا کہ کیا آپ نے شیر وانی سلوا لی ہے؟ شہبازشریف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ شیروانیاں ہم نے پہلے بھی بہت پہنی ہیں ، پاکستان کی عوام کی خدمت کی بات کریں۔

spot_imgspot_img