متعلقہ

جمع

وانا میں فورسزکا آپریشن، 11 دہشت گرد مارے گئے، آئی ایس پی آر

Spread the love

وانا ( وی او پی نیوز ) سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 11دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلہ ہوا، فورسز نے

دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ہلاک دہشتگردوں میں دہشتگرد کمانڈر حفیظ اللّٰہ عرف تور حافظ بھی شامل ہے جبکہ2 خودکش بمبار بھی مارے گئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولا بارود برآمد کیا گیا ہے۔ہلاک دہشتگرد پولیس کی ٹارگٹ کلنگ اور جنوبی وزیرستان میں فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔