راولپنڈی ( وی او پی نیوز ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کئی اہم پیش گوئیاں کر دیں. ان کا کہنا ہے کہ معیشت کی کشتی ڈانواں ڈول ہے، گلی چوراہوں میں لوٹ مچی ہوئی ہے، 5 اپریل سے پہلے الیکشن شیڈول آجائے گا۔
وزیر داخلہ اور وزیر خارجہ کے بیانات سے اندرونی خطرات جنم لے چکے ہیں، معاشی حالات پہلے ہی خراب ہیں، ایسے بیانات سے حالات مزید خراب ہوں گے۔ آرمی چیف نے خود کہا ہے کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے، معاشی اور قومی سلامتی اہم ہے، میرا خیال ہے ہم الیکشن کی طرف جا رہے ہیں۔ بلاول بڑا لیڈر بننے کے شوق میں ایسے بیانات دے رہا ہے، وہ خود کھائی میں گرے گا۔