ممبئی ( شوبز نیوز) بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی نئی فلم “پٹھان ” ابھی ریلیز نہیں ہوئی لیکن کروڑوں کی کمائی کر لی ہے اور خبروں میں کافی اِن ہے . سوشل میڈیا پر فلم اور کنگ خان کے بہت چرچے ہیں اسی سلسلے میں کنگ خان نے گزشتہ دنوں
ٹوئٹر پر سوال جواب کا سیشن رکھا۔اس دوران مداحوں نے ان سے دلچسپ سوالات کئے تو کنگ خان نے بھی برا نہیں منایا اور سوالات کے دلچسپ جوابات دیئے۔ ایک پرستار نے شاہ رخ خان سے ان کی کمائی کے حوالے سے پوچھا کہ وہ ایک مہینے میں کتنا کمالیتے ہیں؟صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کنگ خان نے بتایا کہ ’پیار بے شمار کماتا ہوں، ہر دن‘
Pyaar Beshumaar kamata hoon….har din https://t.co/pdsbvG8GAU— Shah Rukh Khan (@iamsrk) January 4, 2023