spot_img

ذات صلة

جمع

مہنگائی نے 30 فیصد کی لائن بھی عبور کر لی،پشاور میں روٹی 30 روپے کی ہو گئی

لاہور( شاہ جی سے ) ایک طرف سیاسی غیر یقینی حالات ہیں تو دوسری جانب منہ زورمعاشی صورتحال بے . فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عرفان اقبال شیخ کے مطابق ملک میں 30 فیصد سے زائد مہنگائی ہوچکی ہے۔لاہور میں عرفان اقبال شیخ نے کاشف انور اور میاں انجم نثار کے ہمراہ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےکہا کہ ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں، حکومتیں بجلی کی چوری پر قابو پانے میں ناکام رہیں۔ملک میں 30 فیصد سے زائد مہنگائی ہوچکی ہے، سیاسی جماعتوں سے درخواست ہے مل کر پالیسی بنائیں۔ ایف پی سی سی آئی فروری میں کانفرنس کرے گی، جس میں ہم 15 سال کا لائحہ عمل دیں گے۔حکومت نے ایل سی کھولنے کا اعلان کیا لیکن بینک اس پر تاحال عمل نہیں کررہے ہیں۔

کاشف انور نے کہا کہ اب ہم سیاسی جماعتوں کی حب الوطنی دیکھنا چاہتے ہیں، سب کو دعوت دیتے ہیں، ہاتھ بڑھائیں اور ملک کو بچائیں۔میاں انجم نثار نے کہا کہ ہر حکومت اپنی پالیسی لے آتی ہے، کسی بھی حکومت نے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت نہیں کی۔گورنر اسٹیٹ بینک بینکوں کو لگام دیں اور ملکی معاشی صورتحال مستحکم کرنے کےلیے مضبوط حکومت ہونی چاہیے۔
دوسری جانب ملک میں آٹے اور روٹی کی بڑھتی قیمتوں کا ذکر کریں تو گوشت، ڈرائی فروٹ ، دودھ، مچھلی اورپھلوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایک روٹی ہی تھی جو غریب عوام اپنے بچوں کو چٹنی یا پیاز سے کھلا دیتے تھے لیکن اب آٹا اور روٹی غریب سے ناراض ہو چکے ہیں بلکہ ہر روز پہنچ سے دور ہوتے جا رہے ہیں . جوگندم 1400 روپے من ملتی تھی اس کی قیمت اب ہزاروں میں ہے اور مختلف صوبوں اور شہروں میں مختلف قیمتوں پر دستیاب ہے. تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد نان بائیوں نے روٹی کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد 170 گرام کی روٹی 30 روپے کی فروخت کی جانے لگی۔نان بائی ایسوسی ایشن کے مطابق آٹے کی حالیہ قیمت میں اضافے کی وجہ سے روٹی کی قیمت بڑھائی ہے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ روٹی کی قیمت 20 روپے ہے، نانبائیوں نے اس کی قیمت میں ازخود اضافہ کیا ہے۔دوسری جانب لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے نان اور روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ نان بائی ایسوسی ایشن نے نان اور روٹی کی قیمت میں اضافے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دی تھی۔ تندور مالکان نان کی قیمت 35 روپے جبکہ روٹی کی قیمت 25 روپے مقرر کرنا چاہتے ہیں۔

spot_imgspot_img