لاہور( شاہ جی سے) یہ تو ہونا ہی تھا ….لیکن کیا ایسا کسی کے اشارے یا آشیر باد پر کیا جا رہا ہے کیونکہ ایک طویل عرصے تک تو ایسا سوچا نہیں گیا نہ ہی ایک ہونے کی کوشش کی گئی . اچانک “ایکتا” کس کو اور کیوں ضروری سمجھی ہو گئی . ہہر حال کل ان تمام سوالات کے جوابات اگر نہ بھی ملے تو صورتحال سمجھنے میں آسانی ضرور ہو جائے گی. کل سرپرائز ملے گا کیونکہ کراچی کی
سیاست میں کل بڑا بریک تھروہونے جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم دھڑوں کے یکجا ہونے کا امکان ہے. اور کل کے دن ہی تینوں پارٹی سربراہان کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کیے جانے کا امکان ہے۔ پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) اور تنظیم بحالی کمیٹی کی قیادت کل ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد جائے گی۔ ایم کیو ایم قیادت پی ایس پی اور تنظیم بحالی کمیٹی کے اراکین کا استقبال کرے گی۔مصطفیٰ کمال، انیس قائمخانی کل کارکنان کے ہمراہ بہادرآباد آئیں گے، فاروق ستار بھی کارکنوں کے ہمراہ کل بہادرآباد آئیں گے۔مصطفیٰ کمال، فاروق ستار خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ بہادرآباد میں پریس کانفرنس کریں گے۔ذرائع کے مطابق مصطفیٰ کمال پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان کریں گے، پریس کانفرنس میں فاروق ستار بھی ساتھیوں کے ہمراہ ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔