متعلقہ

جمع

پاگل کتے نے نہیں کاٹا کہ شادی کی تاریخ بتادوں ، رنبیر کپور

Spread the love

ممبئی ( شوبز نیوز ) دپیکا پڈوکون، نرگس فخری اور کترینہ کیف سے طویل معاشقوں اور شادی کی خبروں کے بعد رنبیر کپور آج کل اپنی گرل فرینڈ عالیہ بھٹ کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہے ہیں جبکہ اس جوڑی کی شادی کی خبریں بھی زیر گردش ہیں جن سے رنبیر کپور بیزار نظر آ رہے ہیں۔رنیر کپور آج کل اپنی

آنے والی نئی فلم ’ شرما جی نمکین‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔رنبیر کپور کی جانب سے گزشتہ دن بھارتی چینل ’این ڈی ٹی وی‘ کو ایک انٹرویو دیا گیا جس میں اُن کی عالیہ بھٹ سے شادی کی تاریخ سے متعلق سوال پوچھا گیا۔رنبیر کپور کا جواب اس وقت میڈیا پر خوب وائرل ہوا جب انہوں نے انتہائی عجیب انداز میں حیران کُن جواب دیا۔شادی سے متعلق سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ ’مجھے پاگل کتے نے کاٹا ہے کہ میں میڈیا کو شادی کی تاریخ بتا دوں۔ہاں مگر میں اور عالیہ جَلد ہی شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، امید ہے ہم جَلد شادی کر لیں گے۔‘