Thursday, September 12, 2024
Homeشوبزپاکستانی ایٹمی پروگرام پر بنی بھارتی فلم "مشن مجنوں "کیخلاف ٹوئیٹر پردلچسپ...

پاکستانی ایٹمی پروگرام پر بنی بھارتی فلم “مشن مجنوں “کیخلاف ٹوئیٹر پردلچسپ میمز کی بھرمار، صارفین نےآئینہ دکھا دیا

لاہور( نیوزڈیسک) بالی ووڈ کی ایک اور فلم میں پاکستان کو موضوع بنا لیا گیا ہے اوراب کی بار پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو موضوع بنانے کی انتہائی بھونڈے انداز میں بھونڈی حرکت کی گئی ہے جس کی جس قدرمذمت کی جائے کم ہے اور ٹوئیٹر پرمذمت کا سلسلہ شروع ہو بھی چکا ہے.بالی وڈ کی جس فلم میں یہ بھونڈی حرکت کی گئی ہے اس کا نام ” مشن مجنوں‌” ہے ، فلم ’مشن مجنوں‘ پر ٹوئٹر صارفین نے سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز کے انبار لگا دیے ہیں۔


اداکار سدھارتھ ملہوترا کی اس فلم کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی پاکستانی صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرلیا ہے۔جیسے ہی سدھارتھ ملہوترا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اس فلم کا ٹریلر شیئر کیا، پاکستانی صارفین نے اس پر دلچسپ تبصروں اور میمز کے ڈھیر لگا دیے۔ بعض صارفین بھارتی فلموں میں دکھائے جانے والے مسلمانوں کے حلیے اور گفتگو کے انداز پر مذاق اُڑاتے جبکہ بعض صارفین فلم کی کہانی میں تاریخ پنوں کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے پر بھارتی فلم رائٹرز، پروڈیوسرز اور ڈائیریکٹرز پر تنقید کرتے نظر آرہے ہیں۔یہ فلم رواں ماہ 19 جنوری کو ریلیز ہو گی.اس فلم کی کہانی ایک امن دیپ سنگھ نامی ایک ایسے بھارتی ایجنٹ کے گرد گھومتی ہے جسے یہ معلومات اکٹھی کرنے کی ذمہ داری لگائی گئی ہے کہ پاکستان کو ایٹم بم بنانے کے لیے مدد کون فراہم کررہا ہے۔ٹوئیٹر صارفین نے فلم کے موضوع اور ٹریلر کو آڑے ہاتھوں لیا ہے اور فلم کے رائیٹر ، پروڈیوسر ، ڈائریکٹر اور اداکار کو خوب کھری کھری سنائی ہیں .

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments