متعلقہ

جمع

روس ایران کو مارچ تک سخوئی طیارے فراہم کرے گا

Spread the love

ماسکو ( نیٹ نیوز )ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس ایران کو رواں برس مارچ تک سخوئی ایس ایو 35 طیارے فراہم کردے گا۔ ایران نے روس سے دفاعی نظام، میزائل، ہیلی کاپٹر اور لڑاکا طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا تھا۔ “جنگ ” کے

مطابق پارلیمانی کمیشن برائے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی شہریار حیدری نے طیاروں کی تعداد نہیں بتائی۔انہوں نے کہا کہ اس معاہدے میں شامل زیادہ تر ہتھیار جلد ہی ملک پہنچ جائیں گے۔ ایس یو 35 طیارے اگلے سال کے آغاز میں ایران پہنچیں گے، ان کا اشارہ نئے ایرانی سال کی طرف تھا جو 21 مارچ سے شروع ہوگا۔ایران نے یوکرین پر حملے کے بعد سے روس کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کرلیے ہیں اور ماسکو کو ملٹری ڈرونز بھی فراہم کیے ہیں۔