خواتین ورکرز کو کام کی اجازت،غیرملکی این جی اوزنے افغانستان میں دوبارہ کام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا

Spread the love

کابل ( نیٹ نیوز ) اب تک افغانستان سے خواتین پر پابندیوں کے حوالے سے خبریں آ رہی تھیں لیکن اب شاید کچھ برف پگھلی ہے اور طالبان کے خت روئیے میں کچھ کمی آئی ہے . تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کئی بین الاقوامی فلاحی تنظیموں نے افغانستان میں

دوبارہ کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ افغان حکام کی جانب سے خواتین ورکرز کو کام کی اجازت پر فلاحی تنظیموں نے کچھ سرگرمیاں بحال کردیں ہیں۔کابل سے خبر ایجنسی کے مطابق افغان حکام نے صحت کے شعبے میں خواتین ورکرز کو کام کرنے کی اجازت دی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ صحت سے متعلق فلاحی کاموں کو نہیں روکا گیا تھا۔ خبر ایجنسی کے مطابق فلاحی تنظیموں کا کہنا کہ افغان حکام کی یقین دہانی پر محدود پیمانے پر کام شروع کیا ہے۔ ادھر افغان میڈیا نے بتایا کہ طالبان حکومت نے 3 ہفتے پہلے افغان خواتین کے این جی اوز میں کام پر پابندی لگائی تھی۔ افغان میڈیا کے مطابق طالبان کی پابندی کے بعد غیرملکی این جی اوز نے افغانستان میں کام روک دیا تھا۔

Tayyba Bukhari

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: