لاہور ( وی او پی نیوز )وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ کے دن (ن) لیگ کے 8 سے 9 ووٹ کم ہوں گے۔ پنجاب کے دوست متفقہ طور پر پرویز الٰہی کی حمایت کا اعلان کریں گے۔ اس وقت مسلم لیگ ن کا ٹکٹ ہارا ہوا تصور کیا جا رہا ہے، عوام سمجھ
گئے بیرونی طاقتوں پر ناچنے والے عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےفیاض چوہان کا کہنا تھا کہ وفاق اور پنجاب کے پی ٹی آئی ارکان سے اپیل ہے( ن )لیگ کے جھانسے میں مت آئیں۔ وزیراعظم عمران خان نے مارچ کا پورا مہینہ ملکی وقار کی جنگ لڑی، چپڑاسی، کلرک، کیشیئر کے عہدوں پر کام کرنے والوں کےاربوں روپےکے اکاؤنٹس نکلے ہیں، چند ہزار مہینہ تنخواہ لینے والوں کے اکاؤنٹس میں اربوں روپے کیسے آگئے۔واضح رہے کہ صوبائی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی عاطف خان نے انکشاف کیا ہے کہ اُن سے مختلف لوگ رابطہ کر رہے ہیں۔انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی میں کچھ لوگوں سے میرے اختلاف کی وجہ سے مجھ سے رابطے کیے جارہے ہیں لیکن میں بتانا چاہتا ہوں کہ میرے اختلافات دور ہوگئے ہیں۔