کراچی ( کامرس نیوز )ڈالر کیساتھ ساتھ سونے کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4900 روپے کا بڑا اضافہ ہوا۔اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 1 لاکھ 95 ہزار 500 روپے ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 4201 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 67 ہزار 610 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا دام 11 ڈالر اضافے کے بعد 1936 ڈالر فی اونس ہے۔