کراچی ( وی او پی نیوز ) اتنی شدید سردی میں جہاں ہر کسی کو گیس کا انتظار ہے وہیں ایک شہر ایسا بھی ہے جہاں گیس ضائع کی جا رہی ہے اور ایک جگہ سے نہیں بلکہ ایک لاکھ سے زائد مقامات پر ایسا ہو رہا ہے۔ کراچی میں ایک لاکھ 70 ہزار مقامات سے
گیس ضائع ہونے کا انکشاف ہوا ہے، سب سے زیادہ شکایات ضلع وسطی سے آئی ہیں۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ 24 گھنٹوں میں صرف 300 کے قریب شکایات پر کام ہوتا ہے، گیس پائپ لائن سے پانی نکالنے کی صرف ایک آپریشنل مشین ہے۔ترجمان سوئی سدرن کے مطابق سوئی سدرن کے پاس گیس لائن سے پانی نکالنے کی ایک سے زائد مشینیں ہیں، گیس لیکیج شکایات پر مستعدی سے کام کرتے ہیں۔