لاہور ( وی او پی نیوز )اور اب جماعت اسلامی نے میدان میں اترنے کا فیصلہ کر لیا ہےجماعت نے سراج الحق کی قیادت میں 10 فروری سے لاہور سے اسلام آباد مہنگائی کے خلاف مارچ کا اعلان کر دیا۔جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے کہا کہ
عوام آئی ایم ایف کی شرائط پر مزید کسی قربانی دینے کو تیار نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے کبھی کرپشن کا مسئلہ نہیں اٹھایا، حکمرانوں کی ایکڑوں پر محیط قیام گاہیں نیلام کرنے کی بات نہیں کی۔ملک کو قرض نہیں بلکہ حکمران طبقے کی بیرون ملک دولت اور جائیدادیں واپس چاہئیں، مہنگائی مارچ کا دوسرا ایجنڈا گوادر کے عوام کے حقوق کا ہے۔