قرضوں اور مہنگائی میں اضافے کا خطرہ،آئی ایم ایف نے خطرے کی گھنٹی بجا ہی دی

Spread the love

اسلام آباد ( وی او پی نیوز )  آئی ایم ایف نے خطرے کی گھنٹی بجا ہی دی ، عالمی ادارے نےملکی معیشت کیلئے بڑے خطرات کی نشاندہی کردی ہے ۔ آئی ایم ایف کے مطابق معاشی اصلاحات میں تاخیر سے قرضوں اور مہنگائی میں اضافے کا خطرہ ہے، جبکہ

زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا خدشہ ہے۔حکومت نے آئندہ ہفتے ریونیو بڑھانے کیلئے اقدامات کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔”جنگ” کے مطابق سگریٹس اور فضائی ٹکٹ پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ فضائی ٹکٹ پر 17 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔ مہنگے سگریٹس پر 50 پیسے فی اسٹک ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔انرجی ڈرنکس پر ٹیکس بڑھانے اور بینکوں کی آمدن پر لیوی لگانے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے، ا س کے علاوہ پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں مزید اضافہ کرنے کے علاوہ 17 سے 18 فیصد جی ایس ٹی کی بھی تجویز ہے۔

Tayyba Bukhari

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: