متعلقہ

جمع

پی ڈی ایم حکومت کے 300دن ۔۔۔کیا کچھ مہنگا ہوا ، کیا کچھ سستا ؟ جانیے اعدادوشمارکی روشنی میں

Spread the love

لاہور (شاہ جی سے )  پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت کو اقتدار میں آئے  300روز مکمل ہوچکے ہیں ۔ ان 300دنوں میں کیا کچھ ہوا سب کے سامنے ہے ، کتنی مہنگائی ہوئی ، روپے کی قدر میں کتنا اضافہ ہوا ، عوام کا معیار زندگی کتنا بلند ہوا ، بھوک کم ہوئی یا بڑھی ، بے روزگاری کم ہوئی یا بڑھی ؟ سب صاف صاف نظر آ رہا ہے ، کسی کو کچھ کہنے ، بتانے یا سمجھانے کی ضرورت نہیں ۔ پی ڈی ایم خود “سمجھدار ” ہے ۔ ۔۔۔۔”سمجھ ” تو گئی ہو گی کہ عوام کیا سوچ رہے ہیں اور کب بولیں گے ۔

اعدادوشمار کی زبان میں بات کریں تو میڈیا رپورٹس کے مطابق ان 300دنوں میں شہری بنیادی اشیاءکی بڑھتی قیمتوں کے بوجھ

تلے دب گئے ، ادارہ شماریات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 20کلو آٹے کا تھیلا 1567روپے تک مہنگا ہوا.ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت 920روپے 38پیسے بڑھی ، اتحادی حکومت میں پیاز اوسط 184روپے 51پیسے مہنگا ہوا ، لہسن کی قیمت میں اوسط 123روپے 90پیسے کا اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات کے مطابق بیف فی کلو اوسط 76روپے 28پیسے اور مٹن 181روپے 89پیسے مہنگا ہوا ، اتحادی حکومت کے 300روز میں میں فی کلو 44روپے 64پیسے مہنگا ہوا.انڈے فی درجن اوسط 169روپے 56پیسے مہنگے ، دال چنا 88روپے 85پیسے ، دال مسور کی فی کلو قیمت 58روپے 35پیسے بڑھی ، دال مونگ کی فی کلو قیمت میں 107روپے

28پیسے اضافہ ہوا۔
آخر میں ڈالر کا ذکر کریں تو انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر 275 روپے 30 پیسے کا ہو چکا ہے ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 283 روپے برقرار ہے۔امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے نے پاکستانی روپے کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ انٹربینک میں ڈالر آج ایک روپے 28 پیسے مہنگا ہوا۔آج کاروباری ہفتے کے پہلے دن کے آغاز میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا لیکن ٹریڈنگ کے دوران سستا بھی ہوا۔انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 58 پیسے سستا ہونے کے بعد 274 روپے کا ہوا۔ تاہم دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 275 روپے 30 پیسے بند ہوا۔واضح رہے کہ انٹربینک میں گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر ڈالر 276.58 روپے کا تھا۔خیال رہے کہ ٹریڈنگ کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے سستا ہونے کے بعد 279 روپے کا ہوگیا تھا تاہم دن کے اختتام پر یہ 283 روپے کا ہو گیا۔