spot_img

ذات صلة

جمع

موجودہ حکومت ناکام ہوچکی مہنگائی سے لوگ مر رہے ہیں،عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ غلط تھا

ایبٹ آباد ( وی او پی نیوز ) سابق گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب احمد خان نےایبٹ آباد میں تقریب سے خطاب میںدل کھول کر گفتگو کر ڈالی ۔ انہوں نے واضح الفاظ میں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)

کا غلط فیصلہ قرار دیا  اورکہا کہ موجودہ حکومت ناکام ہوچکی مہنگائی سے لوگ مر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے خلاف عدم اعتماد لاکر غلط فیصلہ کیا گیا، سارا گند اپنے ذمے لے لیا گیا۔سابق گورنر خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ صوبے میں ن لیگ کا مکمل خاتمہ ہوچکا ہے، صوبائی قیادت پارٹی کو نقصان پہنچا رہی ہے، اسے فوراً تبدیل کیا جائے۔۔ہماری پارٹی اگر ہماری قدر نہیں کرتی تو ہمیں بھی کسی سے کوئی تمغہ نہیں لینا۔آج حکومت کے وزیر مال بنا رہے ہیں، اپنےدفتروں میں بیٹھنا پسند نہیں کرتے، موجودہ حکومت ناکام ہوچکی مہنگائی سے لوگ مر رہے ہیں۔

spot_imgspot_img