واشنگٹن ( نیٹ نیوز ) امریکا نے ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق نئی امریکی پابندیوں میں
ایران کی 9 پیٹروکیمیکل کمپنیاں شامل ہیں۔ واشنگٹن سے امریکی محکمہ خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق سنگاپور اور ملائیشیا میں ایران سے تعلق رکھنے والی دیگر کمپنیاں بھی پابندیوں میں شامل ہیں۔پابندیوں میں شامل ایرانی کمپنیاں امریکی کمپنیوں سے کاروبار نہیں کرسکتیں۔ پابندیوں میں شامل کمپنیوں کے امریکا میں موجود اثاثے بھی ضبط کیے جاسکتے ہیں۔