نئی دہلی ( نیوز ڈیسک )بھارت کے شہر وارنگل کے ایم جی ایم اسپتال میں زیرِ علاج 38 سالہ مریض چوہوں کے کاٹنے سے چل بسا۔ آئی سی یو میں زیرعلاج 38 سالہ شخص کو چوہوں کے کاٹنے کے بعد حیدرآباد کے این آئی ایم ایس اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور موت واقع ہوگئی۔دل دہلا دینے والے واقعے کے بعد آئی سی یو ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کو معطل جبکہ اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نظام انسٹی
ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کے منوہر کا بتانا تھا کہ مریض شراب نوشی کی لت میں مبتلا تھا، اس کے جگر لبلبہ اور گردے بری طرح متاثر تھے، وہ پہلے سے ہی وینٹی لیٹر پر تھا اور اس سے پہلے دو بار انہیں دل کا دورہ پڑا تھا۔انہوں نے کہا کہ مریض کی موت طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے ہوئی ہے نہ کہ چوہوں کے کاٹنے سے۔مریض اور عوام، تلنگانہ کے سب سے باوقار سرکاری اسپتالوں میں سے ایک، ایم جی ایم اسپتال کی حالت پر مشتعل اور حیران دکھائی دے رہے ہیں۔