نئی دہلی ( نیٹ نیوز )بھارت میں بھارت کو شکست فاش دے کر پاکستان نے ایشین جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت
لیا۔پاکستان سکواش ٹیم نے فائنل میں میزبان بھارت کو شکست دی۔پاکستان نے بھارت کے خلاف فائنل 0-2 سے جیتتے ہوئے ٹائٹل کا دفاع کیا۔حمزہ خان نے بھارت کے پرت امبانی کو 7-11، 5-11، 4- 11 سے شکست دی۔نور زمان نے بھارت کے کرشنا مشرا کو 10-12، 11-9، 11-13، 9-11 سے ہرایا۔