اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی کے بعد عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی ریٹنگ منفی کردی ۔فچ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق پاکستان پر بیرونی قرضے بڑھ رہے ہیں جبکہ آئی ایم ایف سے قرض کا حصول بھی تاخیر
کا شکار ہے جس کے باعث پاکستان کی ریٹنگ پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔فچ حکام کے مطابق پاکستان کی غیر ملکی کرنسی میں لمبے عرصے کا قرض لینے کی ریٹنگ گرا دی گئی ہے ، پاکستان کی غیرملکی کرنسی میں لمبے عرصے کے قرض حاصل کرنے کی ریٹنگ ٹرپل سی کردی گئی ہے۔