لندن ( وی او پی نیوز ) مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے پرویز الہٰی کی مبینہ آڈیو لیکس کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل کو بھیجنے کا مطالبہ کردیا۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پرویز الہٰی کی جو
آڈیو لیکس سامنے آئی ہیں انتہائی سنگین ہیں، اعلیٰ عدالت کے جج کے بارے میں اس سے زیادہ سنگین باتیں کیا ہو سکتی ہیں؟ یہ معاملہ بھی سپریم جوڈیشل کونسل کو نہیں بھیجنا تو پھر کیا کرنا ہے؟سابق وزیراعظم نے کہا کہ پرویز الہٰی کی آڈیو لیکس کے معاملے کا ہر سطح پر نوٹس لیا جانا چاہیے۔