لاہور ( وی او پی نیوز )بھارت کے مشہور شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر جو ان دنوں لاہور میں ہیں اور فیض فیسٹیول میں امن اور شاعری پر گفتگو کر رہے ہیں ۔ لیکن ان موضوعات سے ہٹ کر انہوں نے اپنی اہلیہ اور اداکارہ شبانہ اعظمی کے بارے میں بھی گفتگو
کی ۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں جاوید اختر کا کہنا تھا کہ میں نے ایک جگہ لکھا ہے کہ میری اورشبانہ کی دوستی اتنی اچھی ہے کہ شادی بھی اس کاکچھ نہیں بگاڑسکی۔یاد رہے کہ جاوید اختر نے بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی سے 1984ءمیں شادی کی تھی
شہرلاہور کی تعریف کرتے ہؤے انہوں نے کہا کہ لاہور میں عمدہ لوگ ہیں، محافل کمال کی ہوتی ہیں اس لیے آئندہ کبھی بلائیں تو ایک ہفتے کیلئے بلائیں، تین روز میں میرا کام نہیں بنتا جیسے ہی لوگ اچھے لگنے لگتے ہیں تو لاہور سے واپس جانے کا وقت ہوجاتاہے۔جاوید اختر نے معروف شاعر فیض احمد فیض کی شاعری پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فیض کی شاعری میں چاندنی والی خوبی ہے، چاندنی جہاں گرے منظر خوبصورت کردیتی ہے۔۔