لاہور ( وی او پی نیوز )مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما اور تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ ہم
نے دو بڑی پارٹیوں کو زیر کر دیا ہے گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم نے عثمان بزدار کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کیا۔انشاء اللہ ووٹنگ کے روز کامیابی حاصل کریں گے۔ہم نے پہلے بھی دل جیتے ہیں اور آئندہ بھی جیتیں گے، سب کوساتھ لے کر چلیں گے۔